Maktaba Wahhabi

592 - 702
میں اور بیہقی نے اپنی کتاب ’’شعب الإیمان‘‘ میں درج کی ہیں ۔ ابن حبان کی روایت یہ ہے: ’’أنبأنا محمد بن عمرو أنبأنا محمد بن عبد اللّٰه بن إبراھیم ثنا یحییٰ ابن زکریا بن یزید الدقاق ثنا محمد بن إبراھیم أبو عبد اللّٰه الشامي ثنا شعیب بن إسحاق الدمشقي عن ھشام بن عروۃ عن أبیہ عن عائشۃ رضی اللّٰه عنہا قالت: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیه وسلم : ولا تسکنوھن الغرف، ولا تعلموھن الکتابۃ، وعلموھن المغزل وسورۃ النور‘‘[1] انتھی [عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو محلوں میں نہ رکھو، انھیں لکھنا مت سکھاؤ اور انھیں سوت کاتنے اور سورہ نور کی تعلیم دو۔ ختم شد] اس روایت کی سند میں محمد بن ابراہیم شامی ہیں ، جو منکر الحد یث وضاعین میں سے ہیں ۔ حافظ شمس الدین ذہبی ’’میزان الاعتدال‘‘ میں اس کے ترجمے میں فرماتے ہیں : ’’قال الدار قطني: کذاب، وقال ابن عدي: عامۃ أحادیثہ غیر محفوظۃ، قال ابن حبان: لا یحل الروایۃ عنہ إلا عند الاعتبار، کان یضع الحدیث، وروی عن شعیب بن إسحاق عن ھشام بن عروۃ عن أبیہ عن عائشۃ مرفوعا: لا تنزلوھن الغرف ولا تعلموھن الکتابۃ وعلموھن المغزل وسورۃ النور‘‘[2] انتھی [دار قطنی نے اسے کذاب کہا، ابن عدی اس کی عام حدیثوں کو غیر محفوظ قرار دیتے ہیں ، ابن حبان کہتے ہیں کہ میرے نزدیک اس کی روایت حلال نہیں مگر صرف بطور اعتبار، جیسے اس کی یہ روایت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کو محلوں میں مت رکھو، انھیں لکھنا مت سکھاؤ اور انھیں سوت کاتنے اور سورہ نور کی تعلیم دو۔ ختم شد] علامہ ابن الجوزی ’’العلل المتناہیۃ في الأحادیث الواہیۃ‘‘ میں فرماتے ہیں :
Flag Counter