Maktaba Wahhabi

423 - 702
حکم جہرکا دیا گیا اور یہ مطلق اسرار پر حمل نہیں کیا گیا، اس لیے کہ اسرار میں کوئی حدیث صحت کو نہیں پہنچی، بخلاف احادیث جہرکے کہ متعدد طرق سے مروی ہیں اور صحت کو پہنچی ہیں ، اگرچہ بعض طرق میں اس کے ضعف ہے۔ وباللّٰه التوفیق۔ شکر ہے حق سبحانہ تعالیٰ کا کہ اس نے یہ رسالہ اوائل ربیع الاول ۱۳۰۳ھ میں انجام کو پہنچایا۔ اب اس کی بارگاہ میں یہ التجا ہے کہ اس کو قبول فرمائے اور ہم کو اور سارے بھائی مسلمانوں کو استقامت دین پر نصیب کرے اور شرک و کفر و محرمات و بدعات سے محفوظ رکھے، اور آپس میں اتفاق و اتحاد عطا کرے، اور یہ اختلاف و تحاسد و تباغض و تدابر کو ہم بھائیوں مسلمانوں سے دور کرے اور خالص سنی محمدی متبع سنت بنادے۔ آمین یا رب العالمین۔ فقط قطع تاریخ طبع رسالہ ’’الکلام المبین في الجہر بالتأمین والرد علی القول المتین‘‘ ازمولوی محمد ضمیر الحق صاحب آروی رقم زد چوں این نامہ را شمس حق فطین و لبیب و ذکی و ادیب شد از زیور طبع آراستہ بتصحیح و تنقیح و حسن عجیب ندا داد ہاتف بگو ای ضمیر پئی سال طبعش عجیب وغریب ۱۳۰۳ھ ایضاً اردو چھپ گیا جب یہ نسخہ زیبا غم سے دل منکروں کا چور ہوا لکھے تاریخ طبع میں نے ضمیر حق و باطل کا اب ظہور ہوا ۱۳۰۳ھ اطلاع: واضح ہو کہ میں نے حق تالیف اس کتاب کا مولوی تلطف حسین صاحب کوہبہ کردیا ہے، لہٰذا یہ کتاب بموجب قانون بھی رجسٹر ی گورنمنٹ داخل کرکے ارباب مطابع وغیرہ کی خدمت میں التماس ہے کہ کوئی صاحب بلا اجازت مولوی صاحب موصوف قصدِ طبع نہ فر مائیں ۔ العبد محمد شمس الحق عفی عنہ
Flag Counter