Maktaba Wahhabi

312 - 702
عن معاذ بن جبل، عن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال: یطلع اللّٰه إلی جمیع خلقہ لیلۃ النصف من شعبان فیغفر لجمیع خلقہ إلا لمشرک أو مشاحن، ورواہ ابن ماجہ نحوہ من حدیث أبي موسی الأشعري، و البزار و البیھقي من حدیث أبي بکر الصدیق بنحوہ، بإسناد لا بأس بہ، قالہ المنذري في الترغیب۔[1] [ ان میں سے ایک یہ ہے جس کی تخریج طبرانی نے ’’الاوسط‘‘ میں اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور بیہقی نے معاذ بن جبل کے واسطے سے کی ہے، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو اپنی تمام مخلوق کی طرف جھانکتا ہے اور اپنی تمام مخلوقات کی مغفرت فرماتا ہے سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے اسی طرح سے ابو موسیٰ اشعری کی حدیث سے کی ہے اور بزاز اور بیہقی نے اس طرح ابوبکر صدیق کی حدیث سے کی ہے، ایسی سند کے ساتھ جس میں کوئی حرج نہیں ہے۔یہ بات منذری نے ’’الترغیب‘‘ میں کہی ہے] و منھا ما أخرجہ البیھقي عن مکحول عن کثیر بن مرۃ عن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم في لیلۃ النصف من شعبان: یغفر اللّٰه عزوجل لأھل الأرض إلا لمشرک أو مشاحن، وقال البیھقي: ھذا مرسل جید۔[2] [بیہقی نے مکحول کے واسطے سے، انھوں نے کثیر بن مرہ کے واسطے سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے روایت کی ہے کہ شعبان کی نصف رات کو اللہ تعالیٰ تمام زمین والوں کے گناہوں کو بخش دیتا ہے سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔ بیہقی نے کہا ہے کہ یہ حدیث مرسل جید ہے] ومنھا ما أخرجہ الطبراني والبیھقي عن مکحول عن أبي ثعلبۃ أن النبي صلی اللّٰهُ علیه وسلم قال: یطلع اللّٰه إلی عبادہ لیلۃ النصف من شعبان فیغفر للمؤمنین، ویمھل الکافرین، و یدع أھل الحقد بحقدھم حتی یدعوہ، قال البیھقي:
Flag Counter