Maktaba Wahhabi

59 - 66
دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور : ٭جادو و غیرہ کے علاج کے آخر میں یہ بات بھی آپ کے گوش گزار کردیں کہ دَم شدہ پانی پئیں اور اسکے بقیہ حصہ سے نہائیں اور جب دَم شدہ پانی سے نہائیں تو عام حمّام میں نہیں بلکہ کسی دوسری جگہ نہائیں تو بہتر ہے تاکہ وہ پانی لٹرین میں جانے کی بجائے صاف جگہ پر گر کر خشک ہوجائے غرض اس پانی کو ناپاک جگہ پر نہ انڈیلیں تو بہتر ہے۔ ٭جس پانی پر دَم کیاگیا ہو ، اُسے آگ وغیرہ سے گرم نہ کریں اور اگر گرم کرنا ضروری ہی ہو تو صرف سورج کی تپش سے گرم کرسکتے میں ۔ ٭پینے کے اُس دَم شدہ پانی میں مزید پانی ڈال کر اضافہ نہ کریں بلکہ نئے پانی پر دَم کرلیں۔[1]
Flag Counter