Maktaba Wahhabi

43 - 66
اور پُر اسرار انداز کی خاموشی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ اسکا دو طرح سے علاج ممکن ہے : ۱- اس کا ایک علاج تو وہی سورتیں اور آیات ہیں جو پہلے سحرِ تفریق و نزاع کے ضمن میں ذکر کی گئی ہیں ۔ انھیں پڑھ کر پھونکیں اور پانی پر دَم کرکے بھی اُسے پلائیں ،اور دَم والے کچھ پانی میں مزید پانی ملا کر ہر تیسرے دن اُس سے اسے غسل بھی کروائیں ۔ ۲- اس کا دوسرا علاج یہ ہے کہ مریض کو سورۃ الفاتحہ ، سورۃ البقرۃ ،سورۃ آل عمران ، سورۃ یٰسین، سورۃ الصّٰفٰت ، سورۃ الدخان ، سورۃ الذاریات ، سورۃ الحشر ، سورۃ المعارج ، سورۃ الغاشیہ ، سورۃ الزلزال ، سورۃ القارعۃ ، سورۃ الفلق او رسورۃ النّاس سنائیںیا پھر ان سورتوں کو تین کیسٹوں میں ریکارڈ کریں اور مریض کو حسبِ ترتیب پہلا کیسٹ صبح ، دوسرا دوپہر اور تیسرا سوتے وقت سننے کا کہیں ۔ کچھ عرصہ کے اس عمل سے اللہ تعالیٰ چاہے گا تو اُسے شفاء عطا کردے گا ۔ ۵۔ خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم : بعض لوگ جادو کے ذریعے کسی کو جِنّات کی مدد سے اس مرض میں مبتلا کروا دیتے ہیں کہ خواب میں کسی خوفناک جانور اور دوسری چیزوں کے تعاقب کرنے سے اسے ڈر لگتا ہے، اور بیداری میں اُسے نامعلوم آوازیں سننے میں آنے لگتی ہیں مگر پکارنے والا نظربھی نہیں آتا ،جس سے وہ خوفزدہ ہوجاتا ہے ،اس کیلیٔے بعض علاج و دَم یہ ہیں : ۱- سب سے پہلے ایسے شخص کو وہی دَم کریں جو جِنّات و جادو کو زائل کرنے اور خصوصاً سحرِ تفریق و نزاع کے علاج کیلیٔے ذکر کیا جا چکا ہے ۔ ۲- اسکا دوسرا علاج یہ ہے کہ وہ روزانہ سونے سے پہلے وضوء کرکے([1])آیۃ الکرسی پڑھے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد کی رو سے صبح تک اُس کیلیٔے اللہ کی طرف سے محافظ مقرر ہوجائے گا اورشیطان اسکے قریب بھی نہیں پھٹکے گا ۔ ([2]) پھر سورۃ الاخلاص کے ساتھ ہی آخری دو سورتیں
Flag Counter