Maktaba Wahhabi

27 - 66
خامساً : طبّی علاج و دوائیں : ۱- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اور آئمہ و اہلِ علم کے آزمائے ہوئے سابقہ علاج کے علاوہ طبِّ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی دوائیں بھی اس سلسلہ میں بڑی مفید ہیں، چنانچہ شہد کو اللہ تعالیٰ نے ( سورۃ النحل ، آیت: ۶۹میں) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی باعثِ شفاء قرار دیا ہے ۔[1] لہذا مریض صبح کے وقت نہار منہ حسبِ طبیعت دو چار چمچ شہد کھا لے اور رات کو سوتے وقت گرم پانی کے ایک کپ کو شہد سے میٹھا کرکے اہلِ تجربہ علماء کے بقول پوری سورۃ الجِنّ پڑھ کر اُس پانی پر دَم کرکے اُسے پلا دیں ۔ ایک ہفتہ کے عمل سے اِنْ شآء اللہ تعویذ گنڈوں کے اثرات،جِنّ و آسیب یا سایہ اور اِسی وجہ سے طاری ہونے والی مِرگی ختم ہوجائے گی۔[2] ۲- صحیح بخاری میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حَبّہ سَوْداء ( کلونجی Black Seeda )کو موت کے سوا ہر مرض کیلیٔے باعثِ شفاء قرار دیا ہے ۔[3] ۳- زیتون [درخت اور پھل] بڑا بابرکت ہے جسکا ذکر قرآنِ کریم میں کئی جگہ آیا ہے۔[4] خصوصاً بیت المقدس (فلسطین) کا زیتون تو بہت ہی بابرکت ہے ۔( [5] )لہٰذا زیتون کھانا اور اسکا تیل پینا اور لگانا ( استعمال کرنا ) چاہیئے۔ زیتون کو سالن ا ور اچار کے طور پر کھانے یا اسکا تیل استعمال کرنے کا حکم خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے ۔[6]
Flag Counter