Maktaba Wahhabi

49 - 66
۱- ((الَلّٰہُمَّ رَبَّ النَّاسِ ، اَذْہِبِ الْبَاْسَ ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ، لَا شِفَائَ اِلَّا شِفَائُکَ ، شِفَائً لَّا یُغَادِرُ سَقَمَاً)) ۔[1] ۲- ((بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ ، مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ ، اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ، بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیکَ ))۔ [2] ۳- ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ))۔ [3] ۴- ’’ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآئِ وَھُوَ الْسَّمِیْعُ الْعَلِیْم‘‘۔[4] اب مریض اس دَم والے پانی کو پیتا اور اس سے نہاتا رہے ،اِ نْ شآء اللّٰہ جلد شفاء حاصل ہوجائے گا ۔ ۹۔ جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم : کبھی کبھی بعض شریر عناصر تعویذ گنڈوں اور جادو کی مدد سے کسی جِنّ کو کسی مرد پر مسلّط کرکے اسکے جسم میں موجود جراثیمِ ولادت متاثر کروادیتے ہیں اور اسے ناقابل ِ اولاد بنوادیتے ہیں ۔ ایسے ہی وہ جِنّ کو کسی عورت پر مسلّط کر دیتے ہیں اور رِحم کے ساتھ اسکی شرارت کے نتیجہ میں وہ بانجھ ہوکر رہ جاتی ہے یا پھر وہ حمل کو استقرار نہیں پانے دیتا ۔ یہ عام بیماری بھی ہے، اگر وہ ہو تو کسی حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کروائیں او راگر یہ جِنّات و جادو کے اثر سے ہو جس کا پتہ اُسے دَم کرنے سے ہی لگ جائے گا کہ اس پر کپکپی طاری ہوگئی ہے ،جسم سُن ہونے لگا ہے و غیرہ ۔تو اس جادوئی بانجھ پن اورنا قابلِ اولاد ہونے کا علاج یہ ہے : ۱- جادو کی پہلی قسم سِحرتفریق و نزاع کا جوعلاج ذکر کیا گیا ہے، وہی سُوَر و آیات مریض روزانہ تین مرتبے پڑھے یا کسی سے سنے یا پھر انھیں ایک کیسٹ میں ریکارڈ کرکے مریض کو روزانہ تین
Flag Counter