Maktaba Wahhabi

16 - 66
ہوتے وقت ذکر نہ کریں تو وہ کہتا ہے کہ تمہیں رات بسرکرنے کیلیٔے ٹھکانا بھی مل گیا اور کھانا بھی میسّر آگیا ۔ [1] ا۔گھر سے نکلتے وقت کا ایک ذکر و دُعاء : گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء و ذِکر کرنے کا حکم ہے: ((بِسْمِ اللّٰہِ ، تَوَکَّلْتُ عَلیٰ اللّٰہِ ، وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ))۔ [2] ’’اللہ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ پر توکّل کیا اور مجھ میں (نیکی کرنے یا گناہ سے بچنے کیلئے )اللہ کی عطا کردہ طاقت و قوّت کے سوا کچھ نہیں ہے ‘‘ اِ سی حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :’’اگر گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء کرلیں تو اسے کہا جاتا ہے:’’ تو کفایت یافتہ و ہدایت یافتہ ہے، اور شیطان اُس سے بھاگ جاتا ہے ۔‘‘ ب ۔گھر میں داخل ہوتے وقت کا ذکر و دعاء : گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعاء کریں : ((اَلّٰلہُمَّ اِنّیْ اَسْأَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلِجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرِجِ ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا ، وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا ، وَ عَلیٰ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا ))۔ [3] ’’ اے اللہ ! میں داخل ہونے اور خارج ہونے کی جگہوں کی بھلائی طلب کرتا ہوں ، ہم اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہی نکلتے ہیں اور اپنے رب پر ہی ہمارا توکّل ہے ‘‘۔ ایک صحیح حدیث میں ہے:’’ ہر گھر میں داخل ہوتے وقت اُس گھروالوں کو سلام کہو ‘‘۔ [4] ۱۳- جب کھانا کھانے لگیں تو کہیں : بِسْمِ اللّٰہِ ( اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں ) ۔[5]
Flag Counter