Maktaba Wahhabi

50 - 66
مرتبہ سننے کا کہیں ۔ ۲- مریض روزانہ صبح سورۃ الصّٰفٰت کی تلاوت کرے یا اُسے سنے ۔ ۳- سوتے وقت سورۃ المعارج کی تلاوت کرے یا سُنے ۔ ۴- حَبّہ سَوداء یعنی کلونجی ( Black Cummins/Black Seeds )کے تیل پر سورۃ الفاتحہ ، آیۃ الکرسی ، سورہ البقرۃ کا آخری رکوع ، سورۃ آل عمران کا آخری رکوع اور مَعوِّذات پڑھ کر دَم کریں اور مریض اسے اپنی پیشانی ، سینے ، ریڑھ کی ہڈی اور پُشت پر ملتا رہے ۔ ۵- یہی آیات اور سورتیں پڑھ کر خالص شہد پر دَم کریں اور مریض اس میں سے روزانہ نہار منہ ایک چمچ کھالیا کرے، اور احکامِ شریعت کی پابندی کرے۔کچھ عرصہ کے اس علاج سے اِنْ شآء اللہ شفاء حاصل ہوجائے گی۔ ۱۰۔ جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم: کبھی کبھی بد فطرت لوگ تعویذ گنڈوں اور جادو ٹونے کے ذریعے کسی پر جِنّات مسلّط کرکے اسے سُرعتِ انزال کے مرض میں مبتلا کروادیتے ہیں اور یہ عام بیماری بھی ہوتی ہے جسکا علاج ڈاکٹروں حکیموں سے کروائیں ،البتہ اگر دَم کے اثرات سے پتہ چل جائے کہ یہ سُرعتِ انزال جادوئی اثرات کے نتیجہ میں ہے تو اسکا علاج یہ ہے : ۱- روزانہ نمازِ فَجر کے بعد(( لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَ لَہٗ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ))کو بکثرت ( کم از کم سَو مرتبہ ) پڑھیں ۔ ۲- سونے سے پہلے سورۃ الملک کی تلاوت کریں ، کسی سے سنیں یاکیسٹ سے اُسے سنیں ۔ ۳- روزانہ صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دعائیں پڑھیں : (( أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَق)) (( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٍٔ فِي الْأَرْضِ وَ لَا فِي
Flag Counter