Maktaba Wahhabi

21 - 66
تعویذ گنڈ ے ،جِنّات وجَادُو،آسیب ومِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم ہاں اگر کبھی ان مذکورۂ سابقہ اذکار و دعاؤں کے پڑھنے اور تدابیر و احتیاط برتنے میںسُستی و غفلت ہوجائے اور کسی پر ان چیزوں میں سے کوئی چیز مسلّط ہو ہی جائے تو انھیں زائل کرنے کے علاج اور دَم بھی قرآن و سنّت میں موجود ہیں ۔ اولاً : آذان : صحیح بخاری میں ہے کہ مریض کے کان میں آذان کہیں ، جِنّ و شیطان (اِنْ شآء اللہ ) گوزمارتا ہوا بھاگ نکلے گا ۔[1] ثانیاً : قرآنی آیات و سُوَر: اہلِ علم و تجربہ حضرات نے لکھا ہے کہ مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر (اور اگر مریضہ غیر مَحرم ہو تو اپنا ہاتھ رکھنے کی بجائے اُسی مریضہ یا اسکے کسی محرم کا ہاتھ اُسکے سر پر رکھوا دیں اور) یہ قرآنی آیات و سُوَر پڑھیں: ۱- اَعُوْذ ُبِاللّٰہِ ۔۔۔{ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔} کے بعد سورۃ الفاتحہ ، مکمل ۔ ۲- سورۃ البقرہ کی پہلی پانچ آیات: بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔ {آلٓمّ تا الْمُفْلِحُوْن ٭ } ۳- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ کے بعد آیۃ الکرسی (البقرۃ : ۲۵۵ ) ۔ ۴- سورۃ البقرہ کی آخری تین آیات اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔{ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰواتِ وَ مَا فِی الأَرْضِ تا الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ ٭ }
Flag Counter