Maktaba Wahhabi

31 - 66
وہ چیز نکال کر اسے ضائع کردیں ۔ اور تجربہ کار علماء کے نزدیک یوں کریںکہ پانی پر سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۷ تا ۱۲۲ ، سورۃ یونس، آیت: ۸۱ ۔ ۸۲ اور سورۃطہٰ ،آیت :۶۹ پڑھ کر اس چیز(کاغذ،مٹی اور کپڑا و غیرہ ) کو پانی میں پگھلادیں اور وہ پانی عام گزر گاہ سے کہیں دور لے جاکر بہادیں ۔ [1] ثانیاً : جادو کے ذریعے داخل کیٔے گئے جِنّ کو نکالنا : جادو کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ جادوگر کسی جِنّ کو مریض کے جسم میں داخل کردیتا ہے جو اسے اذیّت پہنچاتا رہتا ہے ۔ اگر دعاؤں اور دَم کے ذریعے ہم نے اُس جِنّ کو نکال بھگایا تو جادو ختم ۔ اور اس علاج پر مشتمل دعائیں اور دَم ہم آگے چل کر ذکر کرنے والے ہیں (اِنْ شآء اللہ ) ۔ ثالثاً : فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا : جادو کو زائل کرنے کا تیسرا طریقہ یہ ہے کہ جادو کے ذریعے جسم کے جس حصّے کو اذیّت میں مبتلا کیا گیا ہو، اس حصّے سے فصد کرواکر یعنی سینگی وپَچھنے و غیرہ لگواکر خون نکلوانے سے بھی فائدہ ہوجاتا ہے اور یہ سینگی لگوانا صحیح احادیث میں بھی وارد ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :’’ جس نے چاند کی ۱۷،۱۹ اور ۲۱ تاریخ کو سینگی لگوائی، وہ اُس کیلیٔے ہر بیماری سے شفاء بن جائے گی ۔‘‘[2] اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی سینگی لگوایا کرتے تھے ۔[3] رابعاً : جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم : جادو کو زائل کرنے کا چوتھا طریقہ یا علاج قرآنی آیات و سُوَر پڑھ کر دَم کرنا ہے ۔ذیل میں ہم جادو نکالنے کے ماہر ومعروف علماء کے انتخاب کے مطابق بعض سورتوں ، آیات اور دعاؤں پر
Flag Counter