Maktaba Wahhabi

46 - 66
کرکے مریض کو روزانہ تین مرتبہ سننے کیلیٔے دیں ۔ اور اِن سے اُسے دَم بھی کرتے رہیں ۔ ۳- اسکے علاوہ حَبّہ سَوداء یعنی کلوَنجی ( Black Seeds )کا تیل لے کر اس پریہ دَم کریں : سورۃ الفاتحہ، سورۃ بنی اسرائیل کی آیت : ۸۳ کے الفاظ : { وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُوْمِنِیْن}اور قرآن کی آخری دونوں سورتیں (مُعوِّذتَیْن ) پڑھیں پھر یہ دعاء کریں : ((بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ وَ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُؤْذِیْکَ وَ مِنْ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ ، اَللّٰہُ یَشْفِیَکَ )) اور پھر یہ دعاء پڑھیں : ((اَللّٰہُمَّ رَبَّ النَّاسِ ،أَذْہِبِ الْبَاْسَ وَ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَائَ اِلاَّ شِفَائُ کَ، شِفَائً لَّا یُغَادِرُ سَقَماً ))۔ ا ن آیات و سُوَر اور دعاؤں کے ساتھ حَبّہ سَوداء کے تیل پر دَم کریں اور مریض کو پیشانی اور درد وتکلیف والی جگہ پر صبح و شام مالش کروائیں ۔ ٹھوڑے ہی عرصہ میں مریض اِنْ شآء اللہ شفایاب ہوجائے گا ۔ ۷۔ سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم : ایک ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے پتہ چلتا ہے : (( الشَّیْطَانُ یَجْرِیْ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَیٰ الدَّمِ ))۔ [1] ’’شیطان انسان کے اندر یُوں گردش کرتا ہے جیسے اسکے جسم میں دورانِ خون ہوتا ہے ۔‘‘ جادو کے ذریعے کسی عورت پر مسلّط کیا ہواجِنّ عورت کے رِحم پر چَوکا مارتا یا ایڑ لگاتا ہے جسکے نتیجہ
Flag Counter