Maktaba Wahhabi

53 - 66
نظرِ بد کا علاج و دَم نظرِ بد لگ جاتی ہے ، اس کا پتہ قرآن کریم ([1]) اور حدیثِ شریف سے بھی پتہ چلتا ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ’’ نظر برحق ہے ۔‘‘ ([2])اور ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ’’ اللہ کی قضاء و قدر کے بعد میری امت کے اکثر لوگوں کی موت کا سبب یہی[ نظرِ بد ]ہوگی ‘‘۔ ([3]) خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دَم کیااور یہ دعاء پڑھی: (( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیْکَ،وَمِنْ کُلِّ دَائٍ یَشْفِیْکَ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَ مِنْ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ ))۔ [4] ’’(میں )اللہ کے نام سے (دَم کرتا ہوں )وہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو ہر چیز سے شفاء عطا کرے گا ،حاسد کے حسد سے ، اور ہر نظرِ بد والے کے شرّ سے بھی۔‘‘ جبریل علیہ السلام کے اس دَم میں بھی نظرِ بد کا ذکر موجود ہے ۔
Flag Counter