Maktaba Wahhabi

7 - 66
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے الہٰی صفات کا دعویٰ کر رکھا ہے، ایسے نجومیوں اور جادوگروں نے لوگوں کو اپنی طرف متوجّہ کرنے کیلیٔے بڑے پُر کشش بورڈ آویزاں کر رکھے ہوتے ہیں ، جن پر کچھ اس قسم کی عبارتیں لکھی ہوتی ہیں : چالیس سالہ تجربہ کار ، جو چاہو سو پوچھو ، محبت میں ناکامی ،رشتے میں رکاوٹ ، اولادِ نرینہ کا تعویذ ، محبوب آپ کے قدموں میں ، کیس میں جیت کس کی ؟ و غیرہ ۔ایسے کُفریہ و شرکیہ دعوے کرنے والے نجومیوں ، جادوگروں اور پیروں سے اپنے ایمان و آبرو اور جیبیں بچائیں ۔ علاجِ شرعی : شرعی علاج یا دَم جھاڑ کیلیٔے درجِ ذیل تین شرطوں کا وجود ضروری ہے : 1- دَم ،کلامُ اللہ ،اسماء حُسنیٰ اور صفات ِ الٰہیہ سے کیا جائے ۔ 2- عربی زبان یا کسی دوسری معروف زبان میں ہو ،جسے ہر کوئی سمجھ سکتا ہو ۔ 3- اس بات کا اعتقاد ہو کہ یہ دَم بذات ِ خود مؤثِّر نہیں ،بلکہ تاثیر اللہ تعالیٰ کی طر ف سے ہوگی۔ جس دَم میں یہ تینوں شرائط پائی جائیں ،اس کے جائز ہونے پر اجماع ِ امت ہے۔ [1] البتہ کسی جادو گر سے علاج کروانا جائز ہی نہیں ،کیونکہ جادو کرنے اور جادو کروانے والے کو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت سے ہی خارج قرار دیا ہے۔ [2] ایسے ہی کسی کاہن و نجومی کے پاس جانا اور اس سے علاج کروانا بھی ہرگز روا نہیں ہے ۔کیونکہ انکے پاس جانا اور انکی بات کی تصدیق کرنا شریعت سے کُفر کرنا ہے ۔ [3]
Flag Counter