Maktaba Wahhabi

51 - 66
السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ )) (( أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَ ہَآمَّۃٍ وَ مِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ)) دو ایک ماہ تک یہ سلسلہ جاری رکھنے سے بِاِذْنِ اللّٰہِ شفاء حاصل ہوجائے گی ۔ ۱۱۔ شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم: بعض خبیث کسی کے کہنے پر کسی لڑکی یا لڑکے پر کوئی جِنّ مسلّط کردیتے ہیں جو اسے شادی سے انکار کرنے پر مجبور کرنے کیلیٔے کئی ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے ، کبھی لڑکی کو ڈراتا ہے اور اسکے دل میں منگیتر کے خلاف نفرت بھر دیتا ہے اور کبھی یہی معاملہ لڑکے کے ساتھ کرتا ہے۔ اُن دونوں کو ایک دوسرے کی بری بری شکلیں بنا کر دکھلاتا ہے ۔ ایسے مریض لڑکے یا لڑکی کو نمازوں کی پابندی کرنے اور ترکِ گانا و موسیقی کا حکم دیں اور ساتھ ہی انکا یہ علاج کریں : ۱- سونے سے پہلے باوضوء ہوکر وہ آیۃ الکرسی ( سورۃ البقرۃ ، آیت : ۲۵۵ ) پڑھیں ۔ ۲- سونے سے پہلے ہی مُعوِّذتَین ( سورۃ الفلق و سورۃ النّاس ) پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک ماریں اور پھر اپنے پورے جسم پر ہاتھوں کو پھیریں اور اپنے چہرے سے شروع کریں اور پھر جسم کے سامنے کے حصے پر اور پھر بقیہ سارا جسم۔ اور یہ عمل تین بار دہرائیں ۔ ۳- مریض روزانہ بکثرت آیۃ الکرسی پڑھے یا کسی سے سنے یا پھر ایک گھنٹے کی کیسٹ میں آیۃ الکرسی کو بار بار پڑھ کر ریکارڈ کریں اور مریض کو روزانہ کم از کم ایک مرتبہ سننے کا کہیں ۔ ۴- اُسے مُعوِّذات پڑھنے یا سننے کا کہیں یا پھر ایک گھنٹے کی دوسری کیسٹ میں مُعوِّذتَین ریکارڈ کریں جسے مریض روزانہ کم از کم ایک مرتبہ ضرور سنے ۔ ۵- مریض کو سحرِ تفریق و تنازعہ والا دَم کریں اور پانی پر بھی دَم کرکے اسے پلائیں اور اس پانی
Flag Counter