Maktaba Wahhabi

32 - 66
مشتمل چھ (۶)علاجات و دَم ذکر کر رہے ہیں : پہلا علاج و دَم : ۱- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر آیۃ الکرسی یعنی سورۃ البقرہ، آیت : ۲۵۵ پڑھیں ۔ پھر اسکے بعد: ۲- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الکافرون { قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ٭} ۳- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔.۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الاخلاص { قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ٭} ۴- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔.۔ پڑھ کر مکمل سورۃ الفلق { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ٭} ۵- اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر مکمل سورۃ النّاس { قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ٭} یہ چاروں قُل شریف تین تین مرتبہ پڑھیں ۔اور پھر انکے بعد : ۶- سورۃ الاعراف ، آیت : ۱۱۷ تا ۱۱۹ ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر { وَ أَوْحَیْنَا تا صَاغِرِیْنَ ٭ } ۷- سورۃ یونس ، آیت : ۷۹ تا ۸۲ ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ۔۔۔ پڑھ کر { وَ قَالَ فِرْعَوْنُ تا وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ ٭} ۸- سورۃ طہٰ ، آیت : ۶۵ تا ۶۹ ، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ پڑھ کر { وَ قَالُوْا یَا مُوْسیٰ تا حَیْثُ أَتیٰ ٭} ان آیات اور سورتوں کو پڑھ کر پانی پر دَم کریں اور اس پانی سے مریض کچھ پی لے اور باقی سے نہالے ۔ حسبِ ضرورت دو تین یا اس سے زیادہ مرتبہ اسی عمل کو دہرائیں ۔ اِنْ شآء اللہ مرضِ سِحر زائل ہوجائے گا ۔[1]
Flag Counter