Maktaba Wahhabi

40 - 66
پلایا جائے اور ان آیات کو بکثرت سنا جائے یا ان پر مشتمل کیسٹ بکثرت سُنے جائیں، خصوصاً سورۃ الصّٰفٰت ، یٰسین ، الدّخان اور الجِنّ بار بار (روزانہ کم از کم تین بار ) سنی جائیں۔ اِنْ شآء اللہ شفاء حاصل ہوجائے گی ۔ ایک ضروری وضاحت : کیسٹ سے قرآن سننے کا عمل بعض اہلِ تجربہ علماء نے ذکر کیا ہے لیکن اگر کوئی خود پڑھ سکتا ہو تو اسکے لیٔے خود تلاوت کرنا ہی زیادہ باعثِ روحانیّت ہے ۔ یا پھر اسکا کوئی عزیز پاس بیٹھ کر پڑھا کرے ۔ ہاں اگر ان دونوں صورتوں میں سے کوئی بھی ممکن نہ ہو تو پھر کیسٹ سننے میں بھی ان شآء اللہ کوئی حرج نہیں ، اور کیسٹ سننے کی بات آئندہ صفحات میں جہاں جہاں بھی آئے وہاں وہاں اس وضاحت کو پیشِ نظر رکھا جائے ۔ یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ کبھی کبھی دَم یا علاج کے دوران پہلے چند دنوں تک مریض کی تکلیف میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ،لہذا گھبرائیں نہیں ،سلسلۂ علاج و دعاء جاری رکھیں، ایک مہینہ پورا ہونے تک یا اس سے پہلے پہلے ہی اللہ کے فضل سے تکلیف ختم ہوجائے گی ۔ آرام آجانے کے بعد مریض بکثرت توبہ و استغفار کیا کرے اورلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھتا رہے ۔ نماز و تلاوت ِ قرآن کی پابندی کرے اور صبح و شام کے اذکار کو اپنا وظیفہ و معمول بنا لے، تاکہ اس پر دوبارہ ایسا حملہ نہ ہو ۔ ۲ ۔ محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج : زندگی خوشی و غم سے عبارت ہے، اسمیں خوشیاں اور ناراضگیاں آتی جاتی رہتی ہیں ۔ کسی سے ناراضگی یا شوہر سے نا چاقی پر فوراً تِوَلہ یعنی محبت پیدا کرنے کے جادو ٹونے اور تعویذ گنڈے کرواکر اسے اپنی محبت میں پھنسانا اور اپنی طرف مائل کرنا شروع کردیاجاتا ہے۔ اور کبھی کبھی یہ اتنا مہنگا پڑجاتا ہے کہ اُن تعویذوں کے الٹے اثرات سے شوہر مستقل بیمار رہنے لگتا ہے اور نفرت
Flag Counter