Maktaba Wahhabi

55 - 66
۳- جو لوگ نظر لگانے میں معروف ہوتے ہیں ،ان کی نگاہوں سے اپنے آپ کو اور اپنی قیمتی و خوبصورت اور پیاری چیزوں کو احتیاطاً بچا کر رکھیں ۔[1] اگرچہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو کچھ نقصان نہیں دے سکتا ۔ ([2])پھر بھی احتیاط کرلیں ۔ ۴- صبر و توکّل کریں، خلوص لِلّٰہ سے کام لیں اور توبہ تائب ہوتے رہیں ،کیونکہ ہمیں جو بھی تکلیف پہنچتی ہے ،وہ ہمارے ہی اعمال کی شامت ہوتی ہے۔[3] ۵- عقیدۂ توحید پر کار بند رہیں اور تمام شرکیات و بدعات سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ شرک خود ایک ظلم ہے ۔([4]) اور بدعات سراسر گمراہی و موجبِ جہنّم ہیں۔[5] ۶- جِنّات وجادو سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں جن اذکار و دعاؤں کا ذکرکیا جا چکا ہے ، وہ پڑھتے رہنے سے بھی نظرِ بد سے اِنْ شآء اللہ محفوظ رہیں گے ۔[6] ۷- سورۃ الفاتحہ ، آیۃ الکرسی، سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں اور سورۃ الاخلاص پڑھتے رہا کریں۔[7] ۱۔نظرِ بد کا عملی علاج: نظرِ بد کا افضل ترین علاج یہ ہے کہ یقین یا غالب توقّع کے مطابق جسکی نظرِ بد لگی ہو ، اُسے غسل [یا کم از کم وضوء ]کرنے کا کہیں اور اسکاوہ پانی جس سے اُس نے غسل یا وضوء کیا ہو، وہ گرنے اور
Flag Counter