Maktaba Wahhabi

47 - 66
میں اُس سے مسلسل تھوڑا تھوڑا خون رِسنا شروع ہوجاتا ہے ۔جیسا کہ حضرت حَمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کے استحاضہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: (( اِنَّمَا ہِیَ رَکْضَۃٌ مِنْ رَکَضَاتِ الشَّیْطَانِ )) ’’ یہ توشیطان ہی کا کام [ ایڑ لگانا ] ہے‘‘۔[1] اور دوسری روایت میں ہے: (( اِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ وَلَیْسَتْ بِالْحَیْضِ)) [2] ’’یہ حیض نہیں بلکہ ایک رَگ کا خون ہے۔‘‘ ایسی عورت کو قرآنی آیات و سُوَر کا وہ دَم کریں جو کہ سحرِ تفریق و نزاع کے ضمن میں ذکر کیا گیاہے۔ اُسے شرعی پردے کی پابندی کی تاکید کریں ، وہ بر وقت نمازیں اداکرے، گانے و موسیقی سے کلّی اجتناب کرے ، سونے سے پہلے وضوء کرلیا کرے اور آیۃ الکرسی ضرور پڑھا کرے اور مُعوِّذات (تینوں قُل ) پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر دَم کرے اور انھیں اپنے پورے جسم پر پھیرلے ۔ آیۃ الکرسی اور مُعوِّذات کو دن بھربار بار پڑھے یا کسی سے سنے یا پھر ایک گھنٹے کی کیسٹ میں بار بار آیۃ الکرسی ریکارڈ ہو، اسے روزانہ ایک بار سنے ۔ ایسے ہی بار بار مُعوِّذات پڑھے یاان کا بھی ایک کیسٹ روزانہ سنے ۔ اسے پانی پر سحرِ تفریق و نزاع والا دَم کرکے دیں ۔ جسے وہ ہر تیسرے دن پیتی اور غسل کرتی رہے ۔ تقریباً ایک ماہ کے اس عمل سے وہ اِنْ شآء اللّٰہ شفاء یاب ہوجائے گی۔ ۸ ۔ سحرِ بندش کا علاج ودَم : کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جادو کے اثر سے ایک تندرست آدمی اپنی بیوی سے جماع نہیں کر سکتا
Flag Counter