Maktaba Wahhabi

41 - 66
میں مزید بڑھ جاتا ہے، لہٰذا ایسے جادو ٹونے اور تعویذ گنڈے کرنے اور کروانے سے اللہ کا خوف کھانا چاہیئے ۔ ہاں اگر کبھی کوئی، کسی پر ایسا جادو کرواہی دے تو اس مریض کو بھی وہ دَم کریں ، جو ہم نے تفریق و جدائی کا جادو دور کرنے کیلیٔے ذکر کیا ہے ۔ البتہ محبت کے جادو کو زائل کرنے کیلیٔے سورۃ البقرہ کی آیت : ۱۰۲ نہ پڑھیں ،بلکہ اسکی جگہ سورۃ التغابن کی آیت ۱۴، ۱۵ اور ۱۶ پڑھیں اور مریض کو دَم کریں ، اور دَم کیا ہوا پانی مریض کو پلائیں ۔ اور جادو کا اثر ختم ہونے تک اُسے دَم کرتے رہیں اور دَم کیا ہوا پانی پلاتے رہیں ،اور اِس دَم والے پانی کو کچھ دوسرے پانی میں ملا کر اُس سے غسل بھی کروائیں ۔ اسی طرح پانی پر درجِ ذیل آیات کے ساتھ دَم کرکے وہ پانی بھی مریض کو پلائیں : ۱- أَعُوْذُبِاللّٰہِ۔۔۔کے بعد آیۃ الکرسی یعنی سورۃ البقرہ کی آیت :۲۵۵ پڑھیں ۔ ۲- أَعُوْذُبِاللّٰہِِ۔۔۔کے بعد سورۃ الاعراف کی چھ آیات:۱۱۷ تا ۱۲۲ پڑھیں ۔ ۳- أَعُوْذُبِاللّٰہِ۔۔۔ کے بعد سورۃ یونس ،آیت : ۸۱ اور ۸۲ پڑھیں ۔ ۴- أَعُوْذُبِاللّٰہِ۔۔۔ کے بعد سورۃ طہٰ کی آیت : ۶۹پڑھیں۔ محبت بڑھانے کیلیٔے کیٔے گئے جادو اور تعویذ گنڈوں کے اثرات کو زائل کرنے کیلیٔے ان آیات کا یہ دَم نہ صرف اِنْ شآء اللہ مفید بلکہ بعض اہلِ علم کا مجرَّب بھی ہے ۔ ۳۔ سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم : بعض تخریب کار و اذیّت پسند لوگ جادو کے ذریعے کسی کے دماغ پر جِنّ سوار کروا کر اسے جنون و دیوانگی میں مبتلا کروا دیتے ہیں ۔ اسی جادو کے سلسلے میں سنن ابو داؤد ، کتاب الطّب کے باب : ۱۹ میں صحیح سند سے ثابت ایک واقعہ و علاج مذکور ہے جو کہ اس طرحہے : ۱- حضرت خارجہ بن صلت رضی اللہ عنہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مشرّف بہ اسلام ہوئے، واپسی میں ان کا گزر ایک گاؤں سے ہوا، کیا دیکھتے
Flag Counter