Maktaba Wahhabi

12 - 66
۳- ہر معاملہ میں اللہ کا تقویٰ اختیار کیا جائے ،اور اُسی کی طرف رجوع کیا جائے ۔ ۴- کتابُ اللہ اور سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کو حِرزِ جان بنایا جائے ۔ ۵- اللہ پر بھر پور اعتماد و توکّل اور ہر معاملہ اُسی کے سپرد کیا جائے ۔ ۶- گناہوں کو ترک کرکے توبۂ نصوح کی جائے ۔ ۷- تمام فرائض و واجبات کو ادا کیا جائے ۔ ۸- ہر معاملہ میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے ۔ ۹- عملِ صالح اور اللہ کے دین پر استقامت اختیار کی جائے ۔ ۱۰- عام نمازوں اور خصوصاً نمازِ فجرو عصر کی پابندی کی جائے ۔ ۱۱- صدقہ و خیرات کرتے رہیں ۔ ۱۲- گھروں میں تصاویر (فوٹو ) اور تماثیل ( شو پِیس کی شکل میں سٹیچو ) نہ رکھے جائیں ۔ ۱۳- قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنی مستقل عادت بنایا جائے ۔ ۱۴- ذکرِ الٰہی کا وِرد جاری رکھا جائے ۔ ۱۵- رزقِ حلال کھائیں اور حرام روزی سے بچیں ۔ [1] جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے : یہاں یہ بات پیشِ نظر رہے کہ جِنّ ، آسیب ، سایہ اور مِرگی ( طبّی مرگی چھوڑکر )سب جِنّات کے اثرات اور انکے ہی مختلف نام ہیں، کیونکہ جادو کے ذریعے کسی میں داخل کیٔے گئے جِنّ والے شخص پر جب قرآن پڑھاجائے تو اُس مریض کو مرگی جیسا دَورہ پڑے گا ،اور اسکی زبان سے جِنّ بولنے لگے گا ، اُسے رَعشہ جیسی کپکپی شروع ہوجائے گی ،یا سَر ،معدے یا سینے میں درد شروع ہو جائے گا ،یا
Flag Counter