Maktaba Wahhabi

45 - 66
((بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ ، الَلَّہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِی ، وَاخْسِ شَیْطَانِیْ، وَفُکَّ رِہَانِیْ ، وَ اجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدَیٰ الْأَعْلَیٰ)) ۔[1] ۳- اسکا تیسرا علاج یہ ہے کہ مریض کو سورۃ حٓمٓ السجدۃ ، سورۃ الفتح اور سورۃ الجِنّ تین مرتبہ روزانہ پڑھنے یا کسی سے سننے کا کہیں یا پھر ان سورتوں کو ایک کیسٹ میں ریکارڈ کریں اور مریض کو روزانہ تین مرتبہ سنائیں ۔کچھ عرصہ تک یہ عمل اور علاج و دَم کرنے سے مریض اِنْ شآء اللہ شفایاب ہوجائے گا ۔ ۶۔ سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم: بعض لوگ جادوگر سے جادو کے ذریعے کسی پر جِنّ مسلّط کروا دیتے ہیں ،جو اپنے شرّ کا مظاہرہ یوں کرتا ہے کہ اس کے کسی عضو کو مسلسل مبتلائِ رنج والم کردیتا ہے ، بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں جسم کے کسی عضو یا حِس کو بے جان و سُن کردیتا ہے ۔ اور پھر ان میں سے کئی بیماریاں تو عام بیماریوں جیسی ہوتی ہیں۔عام بیماری اور جادوئی بیماری کی پہچان یہ ہے کہ اگر اس مریض پر قرآن پڑھ کر دَم کرنے سے اسے جھٹکے لگنے لگیں یا جسم پر کپکپی طاری ہوجائے ، سر میں درد ہونے لگے یا وہ بے ہوش ہوجائے تو سمجھ لیں کہ یہ جادوئی بیماری ہے اور اگر ایسا کچھ نہ ہو تو پھر ڈاکٹر سے علاج کروائیں ۔ البتہ جادو کی شکل میں اسکا روحانی و قرآنی علاج درجِ ذیل ہے : ۱- سحرِ تفریق و نزاع والا پہلے نمبر پر ذکر کیا گیا دَم کریں ۔ ۲- مریض کو روزانہ تین مرتبہ سورۃ الفاتحہ ، آیۃ الکرسی ، سورۃ الدخان ، سورۃ الجِنّ اور پھر سورۃ البیّنۃ سے لے کر آخری سورۃ النّاس تک پڑھنے یا کسی سے سننے کا کہیں یا پھرکسی کیسٹ پر ریکارڈ
Flag Counter