Maktaba Wahhabi

8 - 66
فرشتوں یا جِنّوں اور انبیاء و صالحین کے ناموں سے دَم کرنا شرک اور سخت ناجائز ہے ۔ گھر کا کوئی فرد یا جو بھی دَم کرے، اسکا عقیدہ صحیح ،نیّت خالص ،مقصد نیک ہو، وہ اللہ کا تابع فرماں،گناہوں سے دور ،حرام سے گریزاں ،مریض کے اسرار وبھید ظاہر نہ کرنے والا ہو، اور دم کے بہانے کسی کو بے پردہ نہ کرے اور نہ ناجائز خلوت اختیار کرے ،مریض اور اسکے گھر والوں کی حوصلہ افزائی اور خاطرداری کرے ،انہیں ڈرائے دھمکائے نہیں اور نہ انکی دل شکنی کرے ۔ غرض مریض اور معالج دونوں کا نمازی ہونا حصول ِ غرض کے لیٔے ضروری ہے ۔ [1] دشمنانِ دین و دولت کی پہچان : آج کل برِّ صغیر میں جادو گروں ،شعبدہ بازوں ،تعویذ گنڈے اور ٹُونے ٹوٹکے کرنے والوں کی بڑی کثرت ہوگئی ہے ، جو لوگوں کو الّو بنا بنا کر انکی جیبیں اور ایمان لوٹ رہے ہیں ، ان سے بچنے کی ضرورت ہے ۔اس ٹولے کو پہچاننا کوئی مشکل امر نہیں، آپ چند باتیں ذہن میں رکھیں اور جس کے بارے میں پتہ چلے کہ وہ ایسا کرتا ہے ،اُسے اُسی دشمنِ ایمان گروہ کا فرد سمجھیں : 1. مریض کی ماں یا ماں باپ دونوں کا اور مریض کا نام پوچھے ۔ 2. مریض کی قمیض ،رومال ،نقاب یا کوئی دوسرا کپڑا طلب کرے ۔ 3. کوئی ایسا جادو ئی طلسم بڑبڑائے جو سمجھ میں نہ آتا ہو اور نہ ہی اس کا معنیٰ معلوم ہوسکے ۔ 4. مختلف خانوں اور نقشوں پر مشتمل تعویذات وغیرہ دے ۔جن میں حروف ،کلمات یاا عداد وہندسے لکھے ہوتے ہیں ،ویسے وہ اس بات کی تاکید کردیتے ہیں کہ اُن کے دیئے ہوئے تعویذات کو کھولنا ہرگز نہیں ،ورنہ پتہ نہیں کیا سے کیا ہوجائے گا ۔جبکہ یہ بھانڈا پھوٹنے کے ڈر سے محض دھمکی ڈراوا ہوتا ہے۔ 5. کسی غیر شرعی امرکا مطالبہ کرے، مثلاً یہ کہ اتنے [عموماً ۴۰] دنوں تک پانی کو چُھونا بھی نہیں،
Flag Counter