Maktaba Wahhabi

38 - 66
جادو کی مختلف اقسام اور انکا علاج ودَم بعض اہلِ علم و تجربہ نے جادو کے علاج میں آسانی کیلیٔے جادو کو مختلف انواع و اقسام میں تقسیم کرکے ہر کسی کا الگ الگ علاج اور دَم تجویز کیا ہے ۔ جادو نکالنے کے بعض تجربہ کار اور ثقہ و معتمد حضرات کی کُتب سے انکے علم و تجربہ کا نچوڑ پیشِ خدمت ہے : ۱ ۔ تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم : اہلِ تجربہ کی تقسیم کے مطابق جادو کی متعدد اقسام میں سے ایک ، میاں بیوی یا مختلف لوگوں کے مابین نزاع و جھگڑا اور تفریق و جدائی ڈالنے والا جادو ہے ، جسکے علاج کیلیٔے سب سے پہلے اس گھر کے ماحول کو ایمانی فضاء کا رنگ دیا جائے کہ اسکی کسی دیوار پر تصاویر آویزاں نہ ہوں ، وہاں گانے و موسیقی نہ سُنے جائیں ،کوئی عورت بے پردگی نہ کرے ،کوئی مرد سونے کی انگوٹھی یا چین وغیرہ نہ پہنے، اور اس گھر کا کوئی فرد تمباکو نوشی نہ کرے ۔ کسی عورت کا علاج اس وقت تک نہ کریں جب تک وہ باپردہ رہنے کا عہد نہ کرے ۔ اور اسکے کسی مَحرم کی موجودگی میں علاج ودَم کیا جائے اور مریض و معالج دونوں باوضوء ہوں۔ اب مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر اور اگر وہ غیر مَحرم ہے تو خود اسکا یا اسکے کسی مَحرم کا ہاتھ رکھوا کر اسکے کان کے قریب ہوکر یہ قرآنی آیات و سُوَر اور دعائیں ترتیل کے ساتھ پڑھیں ۔ ۱- (( أَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، مِنْ ہَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفَثِہٖ)) ۔{ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} اور پھر پوری سورۃ الفاتحہ پڑھیں ۔ ۲- {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم} پڑھ کر سورۃ البقرہ کی پہلی پانچ آیات پڑھیں ۔ ۳- أَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت : ۱۰۲ بار بار پڑھیں ۔
Flag Counter