Maktaba Wahhabi

9 - 66
نہ وضوء کے لیٔے اور نہ غسل کے لیٔے، اور نہ ہی کسی سے مصافحہ کرنا ہے، اور بعض عامل ایک مقررہ مدّت کے لے کسی سے بھی ملنا جُلنا بند کروادیتے ہیں ۔ 6. گھر میں یا کسی خاص جگہ دفن کرنے کے لیٔے کچھ دے، یا کوئی جانور ذبح کرکے اسے دفن کرنے کا کہے ۔ 7. جادو کے طلسم لکھے [تیڑھی ترچھی لکیریں کھینچے ]۔ 8. مریض کو کاغذکیبتّیاں دے، جنہیں جلا کر دُھونی لینے کا کہے ۔۔۔۔ ۔ وغیرہ ۔ [1] اپنا علاج خود کریں : غرض جیسا کہ پہلے بھی اشارہ کیا جاچکا ہے کہ اپنا علاج یا اپنے کسی عزیز کا علاج و دَم آپ خود بھی کرسکتے ہیں بلکہ خود ہی کریں ۔اسمیں کوئی امرِ مانع نہیں ہے ،اور جہاں تک تعلق ہے اس افواہ کا کہ اسکے لیٔے کسی عاملِ کامل کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ،یہ ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے ،تو یہ سب محض ڈھکوسلہ ہے ، حقیقت نہیں ۔ البتہ یہ بات ضروری ہے کہ مریض ذہنی و نفسیاتی طور پر قوّی ہو اور معالج و مریض دونوں کا ہی عقیدہ و عمل صحیح ہو ،اللہ کی ذات پر بھر پور توکّل ہو ،اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا یقین و عقیدہ ہو کہ قرآن ،مؤمنوں کے لیٔے شفاء و رحمت ہے ۔۔۔۔۔[2] (دیکھیئے: سورۃ بنی اسرائیل : ۸۲) اگر ایسا ہوگیا تو اِنْ شآء اللہ شفاء و رحمت ِ الٰہی حاصل ہوگی اور تعویذ گنڈوں ،جِنّات و جادو ، بھوت و پریت اور آسیب ومرگی سب کے اثرات زائل ہوجائیں گے ۔ وَاللّٰہُ ہُوَ الشَّافِیْ
Flag Counter