Maktaba Wahhabi

68 - 66
جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے ایسے عامل حضرات تو خال خال ہی ملیں گے جو عین اسلامی بنیادوں پر یہ عمل سر انجام دیتے ہوں کیونکہ ان میں سے کوئی جِنّوں سے مدد لیتا ہے اور کوئی غیر قرآنی نقوش وغیرہ سے علاج کرتا ہے ۔ البتہ ماہنامہ محدّث لاہور نے ’’ شریر جادوگروںکا قلع قمع کرنے والی تلوار‘‘ کے نام سے مشہور عامل و عالم شیخ وحید عبد السلام بالی کی کتاب کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے جس کے آخر (ص:۱۴۳) میں انھوں نے چند اُن عامل حضرات کے نام و پتے ذکر کیٔے ہیں ،جن کے بارے میں انھیں حُسنِ ظن یا گمانِ غالب ہے کہ وہ نسبتاً اِن معاملات میں شریعت کی حدود کا دھیان رکھتے ہیں ۔ افادئہ عام کیلیٔے اُن اور چند دیگرعامل حضرات کے پتے ہم بھی یہاں ذکر کر رہے ہیں تاکہ اگر کوئی خود اپنا، یا اپنے کسی عزیز کا علاج نہ کرسکتا ہو تو پھر عام مشرک ، دھوکے باز ، شعبدہ باز اور ملحد قسم کے لوگوں کے پاس جانے کی بجائے اِن حضرات سے رابطہ کرلے : پاکستان میں: ۱- مولانا عبد السلام فتح پوری ، جامعہ لاہور الاسلامیہ ، ۹۱ بابر بلاک ، گارڈن ٹاؤن ، لاہور ، فون نمبر : 5852591 ۲- حافظ عبد الشکور ، مجلس اعانۃ المسلمین و مدرسہ تحفیظ القرآن ، بالمقابل مدرسہ تقویۃ الاسلام شیش محل روڈ ، بھاٹی ، لاہور ، فون نمبر :7112541 ۳- حافظ حبیب الرحمن ، رحمانیہ مسجد ، گڑھی شاہو ، لاہور( بعد نمازِ عصر ) ۔ ۴- سید سعید احمد شاہ مشہدی ( حفید سید شریف گھڑیالوی ؒ ) ، بھمبر کلاں ، نزد رائیونڈ ، ضلع لاہور ۔ ۵- مولانا محمد معرفت مدرسہ محمدیہ ( مولانا محمد حسین صاحب شیخو پوری والا ) موضع کاہنیاں والا ،
Flag Counter