Maktaba Wahhabi

42 - 66
ہیں کہ ایک آدمی جنون و دیوانگی اور پاگل پن میں مبتلا ہے اور بیڑیوں میں جکڑا ہوا ہے ۔ اسکے لواحقین نے حضرت خارجہ رضی اللہ عنہ کے چچا سے پوچھا : ’’کیا تم جنون کا علاج کرسکتے ہو ؟‘‘ وہ کہتے ہیں: ’’میں نے سورئہ فاتحہ پڑھ کر دَم کیا ، تو وہ شخص شفا یاب ہوگیا ۔ انھوں نے اس پر مجھے دو بکریاں دیں۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ کہہ سنایا ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ’’ کیا تم نے سورئہ فاتحہ ( قرآن) کے علاوہ بھی کچھ پڑھا ؟ ‘‘ میں نے عرض کیا : نہیں ، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اس دَم یاجھاڑ پھونک پر تمہارا یہ معاوضہ لینا صحیح ہے ۔‘‘ ایک روایت میں ہے کہ وہ مسلسل تین دن تک صبح و شام سورئہ فاتحہ پڑھ کر اسے دَم کرتے رہے جب سورئہ فاتحہ مکمل کرتے تو منہ کا لعاب جمع کرکے اس مریض پر پھونکتے تھے ۔[1] ۲- اس جادو کے اس علاج و دَم کے علاوہ سحرِ تفریق و نزاع کے علاج کے طور پر ذکر کی گئی آیات وسُوَر پڑھ کر دَم کریں اور اُن آیات کے ریکارڈ پر مشتمل کیسٹ بھی مریض کو روزانہ دو تین مرتبہ سناتے جائیں ۔ پہلے علاج و دَم [سحرِ تفریق و نزاع ]میں ذکر کی گئی آیات وسُوَر کے ساتھ ہی سورئہ ھود ، سورۃ الحجر ، سورئہ ق ٓ ، سورۃ المُلک ، سورۃ الاعلیٰ ، سورئہ زلزال اور سورۃ الھُمزۃ کا سننا بھی اس مرض پر مفید ہے ۔ ان آیات اور سورتوں کی پابندی بھی کوئی ضروری نہیں ۔ ان میں مناسب کمی بیشی بھی کی جاسکتی ہے ،اور ان سب اور دیگر آیات کو پڑھ کر مریض کو دَم کریں اور پانی پر دَم کرکے وہ بھی اُسے پلائیں۔ بِاِذْنِ اللَّہِ جلد ہی صحتیابی ہوگی۔ ۴۔ تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم: بعض لوگ کسی کو جادو کے ذریعے سوسائٹی سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔ وہ تنہائی پسند ، الگ تھلگ
Flag Counter