Maktaba Wahhabi

64 - 440
جاسکے گا‘‘ اور اس جیسی دوسری احادیث کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ہم ان پر ایمان لاتے اور ان کی تصدیق کرتے ہیں۔ لیکن کیفیت اور معنی بیان نہیں کرتے اور نہ ہی اس میں سے کسی چیز کی تردید کرتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لائے ہیں وہ حق ہے۔ لہٰذا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کے فرامین) کی تردید نہیں کرتے۔‘‘ (۱) أخرجہ الامام أحمد فی المسند۔ جلد نمبر۱۵ فصل نمبر ۳۶۳ حدیث: ۹۵۹۲ رواہ ابوہریرۃ رضی اللّٰه عنہ۔ اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ (۲) روزِ قیامت اللہ عزوجل کی رؤیت کے بارے میں دیکھئے۔ (۱)… ابن الاثیر رحمہ اللہ کی ’’جامع الاصول‘‘ جلد نمبر ۱۰ ص ۴۳۸ حدیث نمبر ۷۹۷۳، ص ۴۴۶، حدیث ۷۹۷۵۔ (۲)… شرح العقیدۃ الطحاویہ جلد نمبر۱ ص ۲۱۵ و ص ۲۱۸ تشریح…: (۱)… امام ابوعبد اللہ احمد بن محمد بن حنبل الشیبانی رحمہ اللہ ائمہ اربعہ میں سے ایک ہیں۔ آپ اہل سنت کے امام اور مصائب پر صبر کرنے والے تھے۔ آپ پر آزمائش آئی تو آپ نے صبر کیا اور ثابت قدم رہے۔ حتیٰ کہ آپ رحمہ اللہ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے اس عقیدے کی مدد کی اور آپ کی بدولت ہی جہمیہ اور معتزلہ جیسے گمراہ فرقوں کا قلع قمع کیا۔ اور وہ اپنی خبیث فکر اور خلق قرآن کے باطل دعویٰ کو نافذ نہ کرسکے۔ کیونکہ آپ رحمہ اللہ ان کے سامنے ایک چٹان کی طرح کھڑے رہے اور دوسرے آئمہ نے بھی آپ کے ساتھ ٹھوس موقف اپنایا۔ لیکن آپ رحمہ اللہ نے سب سے زیادہ قوت کے ساتھ اس فتنہ کا مقابلہ کیا اور مصائب پر صبر کیا۔ آپ رحمہ اللہ پر کوڑے برسائے گئے، قید کیا گیا اور قتل کے لیے آپ رحمہ اللہ کو مشرق کی طرف لے جایا گیا۔ لیکن آپ رحمہ اللہ نے صبر کیا حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ رحمہ اللہ کے ساتھ ملت اسلامیہ کی مدد فرمائی اور جہمیہ اور معتزلہ کا قلع قمع کیا۔ وہ بے پناہ قوت اور حاکم وقت کے تعاون کے باوجود اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس امام جلیل امام احمد بن
Flag Counter