Maktaba Wahhabi

423 - 440
عقیدے کے متعلق سوال و جواب سوال : جناب شیخ کیا اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کے لیے کوئی اصول ہیں اور کیا اللہ تعالیٰ کے وہ نام ننانوے کے عدد تک ہی محدود ہیں جن کو شمار کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ میں بیان ہوا ہے؟ جواب : اللہ تعالیٰ کے ناموں کے اصول کیا ہیں؟ بس جو بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ہم اس کا اثبات کریں گے اور جو اسماء الٰہی نہ اللہ کی کتاب میں مذکور ہیں اور نہ ہی اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں، ہم ان کی نفی کرتے ہیں اور اس پر ایمان نہیں لاتے۔ یہی ایک اصول ہے۔ جہاں تک اس سوال کا تعلق؛ کیا اللہ تعالیٰ کے وہ نام ننانوے کے عدد تک محدود ہیں جن کو شمار کرنے والا جنت میں داخل ہوگا جیسا کہ حدیث میں ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ کے ناموں کی تعداد محدود نہیں ہے اور نہ ہی ان سب کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی جانتا ہے۔ لیکن یہ ننانوے نام ایسے ہیں جن کو شمار کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ یعنی جو شخص ان کی معرفت حاصل کرتا ہے اور ان پر عمل کرتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا۔ یہ عدد بتا دینا تحدید کا مقتضی نہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ ان ننانوے ناموں کی جو شخص معرفت حاصل کرلے، ان پر یقین رکھے اور ان کے تقاضوں کے مطابق عمل کرے، اسے جنت کا داخلہ نصیب ہوگا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے تمام ناموں کو خود اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَسْأَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَکَ، سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ، أَوْ أَنْزَلْتَہٗ فِيْ کِتَابِکَ، أَوْ عَلَّمْتَہٗ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِہٖ فِيْ عِلْمِ
Flag Counter