Maktaba Wahhabi

222 - 440
(۲)… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّکُمْ سَتَرَونَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَونَ…۔‘‘ گویا رؤیت کو رؤیت کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔ اشاعرہ کا مؤقف: چونکہ رؤیت ثابت ہے سو، اشاعرہ کو اس کی نفی کا کوئی راستہ نظر نہ آیا۔ لہٰذا انہوں نے معتزلہ کے مذہب سے نکلنا چاہا۔ لیکن ان کی بدبختی کہ انہوں نے یہ کہہ دیا: اللہ تعالیٰ دکھائی تو دے گا لیکن کسی جہت میں نہیں۔ کیونکہ وہ اللہ کے علو کی نفی کرتے ہیں۔ جواب…: ہم کہتے ہیں یہ باطل کلام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جہت علو میں دکھائی دے گا۔ *****
Flag Counter