Maktaba Wahhabi

236 - 440
’’خشکی اور سمندر میں فساد ظاہر ہوگیا، اس کی وجہ سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کمایا۔ (اب اللہ تعالیٰ کا پیغمبر مبعوث ہوگا۔) تاکہ وہ انھیں اس کا کچھ مزہ چکھائے جو انھوں نے کیا ہے، تاکہ وہ باز آجائیں۔ ‘‘ مزید برآں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہ تمام مصائب لوح محفوظ میں لکھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تقدیر کے درجہ کی دلیل ہے یعنی لوح محفوظ میں تقدیروں کے لکھے ہونے کی۔ ’’مِنْ قَبْلِ أَنْ نَّبْرَأَھَا‘‘ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مصائب پیدا ہونے اور زمین پر نازل ہونے سے پہلے ہی لوح محفوظ میں لکھے جاچکے ہیں۔ تقدیر کے مراتب: اس آیت مبارکہ میں قضاء و قدر کے دو مراتب کے اثبات کی دلیل ہے۔ ۱… لوح محفوظ میں کتابت کا مرحلہ۔ ۲… تخلیق و ایجاد کا مرتبہ اور یہ آیت اس بات کی بھی دلیل ہے کہ جو چیز بھی نئی وجود میں آتی ہے وہ اللہ کی مخلوق ہے۔ اللہ تعالیٰ خیر و شر، پسندیدہ اور ناپسندیدہ تمام چیزوں کا خالق ہے۔ جو چیز بھی نئی وجود میں آتی ہے، اللہ تعالیٰ ہی اس کا خالق و مدبر اور موجد ہے۔ ***** وَقَالَ تَعَالَي ﴿فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّہْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ وَمَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّہٗ یَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا﴾ (الانعام:۱۲۵) (۱) ترجمہ…: نیز فرمایا: ’’تو وہ شخص جسے اللہ چاہتا ہے کہ اسے ہدایت دے، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے کہ اسے گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ، نہایت گھٹا ہوا کر دیتا ہے۔‘‘ تشریح…: اس آیت مبارکہ میں ارادۂ کونیہ کا اثبات ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ جسے ہدایت اور
Flag Counter