Maktaba Wahhabi

319 - 440
پاؤں کے تلوے کے نیچے آگ کا ایک انگارہ رکھ دیا جائے گا جس سے اس کا دماغ کھولے گا۔ وہ سمجھے گا کہ جہنمیوں میں سے کسی کو اس سے سخت عذاب نہیں ہورہا۔ حالانکہ اسے سب سے ہلکا عذاب دیا جائے گا۔ یہ سفارش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے اور صرف ابوطالب کے لیے ہوگی۔ لیکن دوسرے کافروں کے لیے کوئی سفارش نہیں کرے گا اور نہ ہی انہیں کسی کی سفارش فائدہ دے گی۔ مشترکہ شفاعت: مشترکہ شفاعتوں میں سے ایک وہ ہے جو جہنم میں داخلے کے مستحق کبائر کے مرتکب لوگوں کے بارے میں کی جائے گی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، تمام انبیاء اور صالحین ان کے بارے میں سفارش کریں گے کہ انہیں جہنم میں داخل نہ کیا جائے۔ یا جب وہ جہنم میں چلے جائیں گے اور انہیں عذاب ہوگا تو ان کو جہنم سے نکالنے کی سفارش کریں گے۔ یہ سفارش نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کریں گے اور دیگر انبیاء و صالحین بھی۔ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سامنے عاجزی اور دعا کے ساتھ انہیں جہنم سے نکالنے کی سفارش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش قبول کرلیں گے اور انہیں جہنم سے نکال دیں گے۔ یہ سفارش کبائر کے مرتکب صرف اہل ایمان کے حق میں ہوگی۔ ***** فَیَخْرُجُوْنَ بِشَفَاعَتِہِ بَعْدَ مَا احْتَرَقُوْا وَصَارُوْا فَحْمًا وَحِماً (۱) فَیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَتِہِ۔ ترجمہ…: چنانچہ وہ جل کر راکھ اور کوئلہ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کی بدولت جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ تشریح…: (۱) خوارج اور معتزلہ اہل کبائر کے حق میں سفارش کی نفی کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ کبیرہ گناہ کے مرتکب پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں۔ ان کے نزدیک ایسے بندوں کو سفارش کوئی
Flag Counter