Maktaba Wahhabi

52 - 128
چاہیے۔ یہ زبد بمعنی مکھن کی تصغیر ہے اور مو طا میں زُیید پڑھنا چاہیے جو مشہور نام زید کی تصغیر ہے۔ سُلیم ان تینوں کتابوں میں ہر جگہ تصغیر کے صیغہ کے ساتھ وارد ہے مگر سلیم بن حیان طویل کے وزن پر ہے۔ سلم ہر جگہ سین کے زبر اور لام کے سکون کے ساتھ آیا ہے۔ شریح ہر جگہ شین معجمہ کے پیش اور آخر میں حائے مہملہ کے ساتھ ہے، مگر تین راوی سین مہملہ اور جیم سے بھی وارد ہیں: (1) سریج بن یونس (2) سریج بن النعمان (3) احمد بن ابی سریج سلیمان ہر جگہ مشہور پیغمبر کا نام ہے، مگر چھ راوی: (1) سلمان فارسی (2) سلمان بن عامر ضبّی (3) سلمان الاغر (4) عبدالرحمن بن سلمان (5) ابو حازم، جو حضرت ابوہریرہرضی اللہ عنہ سے راوی ہیں ان کا نام بھی سلمان ہے۔ (6) ابو رجاء حضرت ابو قلابہ کا نام بھی سلمان ہے۔ سلمہ ہر جگہ لام کے زبر کے ساتھ وارد ہے مگر دو جگہ اس کو لام کے زبر کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ (1) عمرو بن سلمہ الجرمی جو بصرہ کی مسجد کا تھا۔ (1) نبو سلمہ جو انصار کا قبیلہ تھا۔ عبیدہ ہر جگہ مصغر آیا ہے مگر چار جگہ: (1) عَبِیدہ سلمانی جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شاگرد تھے۔ (2)عبیدہ بن حمید (3)عبیدہ بن سفیان (4)عامر بن عبیدۃ الباہلی، مصغرنہیں ہیں۔ عبادہ ہر جگہ عین کے پیش اور بائے موحدہ کے سکون کے ساتھ ہے، مگر محمد بن عبادہ
Flag Counter