کد:مسند مالک لابی داود۔۔۔۔
ت: سنن الترمذی۔۔۔۔
تم:شمائل الترمذی۔۔۔۔
س:سنن النسائی۔۔۔۔
عس: مسند علی للنسائی۔۔۔
کن:مسند مالک۔۔۔
ق:سنن ابن ماجہ۔۔۔
فق:تفسیر لابن ماجہ۔۔۔
ع:کتب ستہ۔۔۔
۴:سنن اربعہ۔۔۔
تمییز:کتب ستہ کے علاوہ کسی اور کتاب کا راوی ہے۔[1]
کیا حافظ ابن حجر کے تقریب میں تمام رواۃ پر حکموں سے اتفاق ہے ؟
اکثر حکم درست ہیں۔مثلا کچھ راوی ثقہ ہیں لیکن حافظ ابن حجر نے انہیں صدوق یا ضعیف کہا ہے اور اسی طرح کچھ راوی ثقہ ہیں لیکن حافظ ابن حجر نے انہیں مقبول کہا ہے اور یہ اختلاف زیادہ نہیں ہے۔
کیا تقریب التہذیب میں کتب ستہ کے تمام رواۃ موجود ہیں ؟
حافظ ابن حجر نے احاطہ کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود چند راوی اس میں نہیں آسکے۔
کتب ستہ کے رجال پر کتب:
الکمال فی اسماء الرجال لعبدالواحد المقدسی جو دس جلدوں میں مطبوع ہے پھر اس کی تہذیب:تہذیب الکمال فی اسماء الرجال للمزی پھر اس کی تہذیب:تہذیب التہذیب لابن حجر،
|