Maktaba Wahhabi

73 - 128
کردہ ترتیب کے مطابق ہی رواۃ کو جمع کیا ہے اس کتاب کے محقق شیخ ابوعمر محمد بن علی الازھری حفظہ اللہ نے اپنی طرف سے عناوین قائم کیے ہیں۔فجزاہ اللہ خیرا۔ امام دوری نے ہر اس بات کو نقل کیا جو خود سنی ہے اور امام ابن معین سے سب سے زیادہ اقوال جر ح و تعدیل کو نقل کرنے والے امام دوری ہی ہیں۔ ۲:معرفۃ الرجال لابن معین روایۃ ابی العباس ابن محرز البغدادی یہ کتاب ایک جلد پر مشتمل ہے اس میں کل روایات ۱۸۰۲ ہیں اس کتاب کا منہج درج ذیل ہے۔ ابن محرز البغدادی نے اس کتاب میں ابواب اور فصول قائم نہیں کیں لیکن جس ترتیب سے رواۃ کو جمع کیا ہے وہ درج ذیل ہے کذابین، متروکین اور ضعفاء کا تذکرہ صفحہ:۷۳ تا ۱۰۹ جن کو ابن معین نے نہیں پہچانا ان کا تذکرہ صفحہ:۱۰۹۔۱۳۳ جن کو امام ابن معین نے ثقہ کہا ہے ان کا تذکرہ صفحہ:۱۳۳تا۱۶۴ جن کو اوثق الناس یا فلان اوثق من فلان کہا ہے۔ صفحہ:۱۶۴تا ۱۷۷ فصل فی المراسیل صفحہ: ۱۷۷تا ۱۹۲۔آگے جا کر فصل فی الکنی فصل فی الوفیات وغیر ہ کا ذکر ہے۔ ۳:سؤالات ابی اسحاق ابراہیم بن الجنید لابن معین اس کتاب میں کل روایات ۹۳۶ہیں۔اس میں متفرق بحوث ہیں۔کئی رواۃ پر بحث ہے اور کئی احادیث پر علل کے سوالات و جوابات موجود ہیں۔ ۴:من کلام ابی زکریا یحیی بن معین فی الرجال روایۃ ابی خالد الدقاق یزید بن الھیثم بن طہمان اس کتاب میں کل روایات ۴۰۷ ہیں اور منہج کوئی معین نہیں ہے۔
Flag Counter