Maktaba Wahhabi

96 - 438
فِي كِتَابِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَهَذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴾ [الروم: ۵۶۔ ۵۵] ’’اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرم قسمیں کھائیں گے کہ وہ ایک گھڑی کے سوا نہیں ٹھہرے۔ اسی طرح وہ بہکائے جاتے تھے۔ اور وہ لوگ جنھیں علم اور ایمان دیا گیا کہیں گے کہ بلاشبہہ یقینا تم اللہ کی کتاب میں اٹھائے جانے کے دن تک ٹھہرے رہے، سو یہ اٹھائے جانے کا دن ہے اور لیکن تم نہیں جانتے تھے۔‘‘ بعض نے اس کے برعکس یہ کہا ہے کہ یہ بھی مقولہ کفار ہی کا ہے کہ یہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔ گویا کافر یہ بات کافروں کو مخاطب کرکے کہیں گے۔ مگر اکثر مفسرین اسے مومنوں یا فرشتوں کا مقولہ کہتے ہیں۔ سورت یٰس (آیت: ۵۲) میں بھی یہی اسلوب ہے اس پر بھی ایک نگاہ ڈال لیجیے۔ راجح یہی ہے کہ یہ مقولہ مومنوں اور ملائکہ کا ہوگا کہ وہ کہیں گے یہ فیصلے کا دن ہے، آج حق وباطل کے درمیان مومن، کافر اور مجرم کے درمیان، طیب اور خبیث کے درمیان فیصلہ ہوگا۔ حق نکھر جائے گا اور معلوم ہوجائے گا کہ جنتی کون ہے اور جہنمی کون؟ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: ﴿ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ﴾ [السجدۃ: ۲۵] ’’بے شک تیرا رب ہی قیامت کے دن ان کے درمیان اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔‘‘ کیونکہ وہی روزِ جزا کا مالک ہے۔
Flag Counter