Maktaba Wahhabi

تفسير سورۂ الصافات

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ

سال شائع: دسمبر 2016ء

بیان کی گئی ہیں۔ ’’الصّٰفّٰت‘‘ سے مراد قرآنِ مجید کی وہ آیات ہیں جن میں ’’دلائل توحید‘‘، ’’دلائل النبوۃ‘‘، ’’دلائل المعاد و المعاش‘‘، ’’دلائل الاحکام‘‘ اور ’’تعلیم الاخلاق‘‘ پر مشتمل مختلف عنوانات کو ایک ایسے طریقے وسلیقے سے مرتب کیا گیا ہے کہ وہ باہم آپس میں ایسے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں تبدیلی وتغیر ممکن نہیں۔ انھی آیات میں وہ آیات بھی ہیں جو منکرات پر زجر وتوبیخ کرتی ہیں اور وہ بھی ہیں جو اعمال البر والخیر پر آمادہ کرتی ہیں۔ اور قرآن میں امم سابقہ کے احوال سے آگاہ کرتی ہیں۔ یہ قول امام قتادہ، ربیع بن انس اور زید بن اسلم سے بھی منقول ہے کہ الزاجرات، اور التلیت سے مراد آیاتِ قرآنی ہیں۔ ان تعبیرات کی بھی گو گنجایش ہے مگر ان میں سب سے صحیح اور راجح پہلی تفسیر وتعبیر ہے کہ اس سے مراد فرشتے ہیں۔ اکثر مفسرین کی بھی یہی رائے ہے۔ ان آیات میں فرشتوں کی تین صفات بیان ہوئی ہیں: 1 وہ عبادت کے لیے صف باندھے ہوئے ہیں۔ غیر منظم اور بھیڑوں کی صورت میں جمع نہیں ایک ترتیب وسلیقے کے ساتھ صف میں کھڑے ہوتے ہیں ان کے ہاں کوئی بدنظمی نہیں جس میں ہمارے لیے بھی نظم وضبط کا سبق ہے۔ 2 سرکشوں کو زجر وتوبیخ کرتے ہیں۔ 3 اللہ کی تسبیح وتحمید میں مصروف رہتے ہیں اور احکام الٰہی کو دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ گویا ان کے ہاں ایک سلیقہ وطریقہ ہے، عبادت ہے، امر بالمعروف ہے اور نہی عن المنکر ہے۔ انھی چیزوں کا اہلِ ایمان سے مطالبہ بھی ہے۔ مخلوق کی قسم کھانا: یہاں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی قسم کھائی ہے۔ ان کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے
x
صفحہعنوان
19سورة الصافات
23پیش لفظ
25سورت کا تعارف:
25سورۃ الصّٰفّٰت کے بارے میں احادیث:
28وَالصّٰفّٰت:
37گذشتہ آیات ۳۔ ۱ کی دوسری تاویل:
38تیسری تاویل:
38چوتھی تاویل:
38پانچویں تاویل:
39مخلوق کی قسم کھانا:
59بعض اعتراضات کا جواب:
65کاہن اور کہانت:
91ایک اشکال کا جواب:
117الغی، الرشد کی ضد ہے:
163بُری صحبت سے بچنا:
167عذابِ قبر پر اعتراض کا جواب:
229حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ کا نام؟
232’’ أفّاک ‘‘ زبردست جھوٹے کو کہتے ہیں:
237علم نجوم کی حیثیت:
264پرویزی انحراف:
266ایک تاریخی واقعہ:
271ہجرت کے اسباب:
275دوسری تاویل:
282یہ بیٹا کون تھا؟
285حدیث (( أنا ابن الذبیحین )) :
289حکمِ قربانی کا انکار:
291علامہ شبلی وغیرہ کا غلط موقف:
297محل قربانی:
309آزمایش کے درجات:
335کیا حضرت الیاس علیہ السلام زندہ ہیں؟
357افضیلت انبیا علیہم السلام کا مسئلہ:
371قرعہ اندازی:
376ایک اشکال کا جواب:
376دوسرا اشکال اور اس کا جواب:
383ایک ناگوار وضاحت:
384قادیانی تلبیس کا جواب:
387سوال کرنے اور فتویٰ طلب کرنے کی چارنوعیتیں ہوتی ہیں:
398الزامی جواب اور ایک وضاحت:
412تقدیر کا ثبوت:
435ایک اشکال اور اس کا جواب:
Flag Counter