Maktaba Wahhabi

335 - 438
کیا حضرت الیاس علیہ السلام زندہ ہیں؟ امام حاکم اور امام ابن عساکر نے ایک طویل روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ذکر کی ہے جس میں حضرت الیاس علیہ السلام اور سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کا ذکر ہے۔ مگر یہ سخت ضعیف بلکہ موضوع ومن گھڑت ہے۔ امام حاکم نے اپنے روایتی تساہل کی بنا پر اسے صحیح الاسناد کہا ہے مگر حافظ ذہبی نے فرمایا ہے: ’’یہ حدیث موضوع ہے اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے جس نے اسے گھڑا ہے میرا تصور نہ تھا کہ حاکم کی جہالت اس حد تک پہنچ جائے گی وہ اسے صحیح الاسناد کہہ دیں گے۔‘‘[1] حافظ ابن حجر نے بھی اس روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حافظ ذہبی سے نقل کیا ہے کہ یہ خبر باطل ہے۔[2] حافظ ذہبی نے یزید بن یزید البلوی کے ترجمہ میں یہ باطل روایت ذکر کرکے فرمایا ہے: ’’فما استحیی الحاکم من اللہ یصحح مثل ہذا‘‘[3] ’’حاکم کو اللہ سے حیا نہ آئی کہ اس نے اس جیسی حدیث کو صحیح کہہ دیا۔ حافظ ابنِ کثیر نے بھی فرمایا ہے کہ تعجب ہے امام حاکم اس قسم کی احادیث کو صحیحین کے استدراک میں ذکر کرتے ہیں حالانکہ یہ موضوع ہے اور کئی اعتبار سے صحیح احادیث کے معارض ہے، پھر اس کے تعارض اور معنوی اختلاف کو اُنھو ں نے بیان کیا ہے۔[4]
Flag Counter