Maktaba Wahhabi

تفسير سورۂ الصافات

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ

سال شائع: دسمبر 2016ء

بسم الله الرحمن الرحيم ﴿ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا (1) فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا (2) فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا (3)﴾[الصّٰفّٰت: ۳۔ ۱] ’’قسم ہے ان (جماعتوں) کی جو صف باندھنے والی ہیں خوب صف باندھنا۔ پھر ان کی جو ڈانٹنے والی ہیں زبردست ڈانٹنا۔ پھر ان کی جو ذکر کی تلاوت کرنے والی ہیں۔‘‘ سورت کا تعارف: سورۃ الصّٰفّٰت بالاتفاق مکی ہے۔ ترتیبِ مصحف میں اس سورت کا نمبر ۳۷ ہے۔ اور ترتیب نزولی کے اعتبار سے اس کا نمبر ۵۶ ہے۔ قرآنِ مجید کی سات منزلوں میں سے چھٹی منزل کا آغاز اسی سورت سے ہوتا ہے۔ یہ سورۃ الانعام کے بعد اور سورۃ لقمان سے پہلے نازل ہوئی ہے۔[1] اس کا مشہور نام تمام مصاحف میں ’’الصّٰفّٰت‘‘ ہے۔ علامہ سیوطی نے فرمایا ہے: ’’الجعبری کے کلام میں میں نے دیکھا کہ اس کا نام سورۃ الذبیح ہے مگر یہ قول مستند روایت کا محتاج ہے۔‘‘[2] سورت کا آغاز ’’والصّٰفّٰت‘‘ ہی اس کی وجہ تسمیہ ہے۔ اس کی کل ۱۸۲ آیات ہیں۔ سورۃ الصّٰفّٰت کے بارے میں احادیث: 1 حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھانے میں تخفیف کا حکم دیتے تھے اور جب آپ ہمیں نماز پڑھاتے تو سورۃ الصّٰفّٰت کی
x
صفحہعنوان
19سورة الصافات
23پیش لفظ
25سورت کا تعارف:
25سورۃ الصّٰفّٰت کے بارے میں احادیث:
28وَالصّٰفّٰت:
37گذشتہ آیات ۳۔ ۱ کی دوسری تاویل:
38تیسری تاویل:
38چوتھی تاویل:
38پانچویں تاویل:
39مخلوق کی قسم کھانا:
59بعض اعتراضات کا جواب:
65کاہن اور کہانت:
91ایک اشکال کا جواب:
117الغی، الرشد کی ضد ہے:
163بُری صحبت سے بچنا:
167عذابِ قبر پر اعتراض کا جواب:
229حضرت ابراہیم علیہ السلام کے باپ کا نام؟
232’’ أفّاک ‘‘ زبردست جھوٹے کو کہتے ہیں:
237علم نجوم کی حیثیت:
264پرویزی انحراف:
266ایک تاریخی واقعہ:
271ہجرت کے اسباب:
275دوسری تاویل:
282یہ بیٹا کون تھا؟
285حدیث (( أنا ابن الذبیحین )) :
289حکمِ قربانی کا انکار:
291علامہ شبلی وغیرہ کا غلط موقف:
297محل قربانی:
309آزمایش کے درجات:
335کیا حضرت الیاس علیہ السلام زندہ ہیں؟
357افضیلت انبیا علیہم السلام کا مسئلہ:
371قرعہ اندازی:
376ایک اشکال کا جواب:
376دوسرا اشکال اور اس کا جواب:
383ایک ناگوار وضاحت:
384قادیانی تلبیس کا جواب:
387سوال کرنے اور فتویٰ طلب کرنے کی چارنوعیتیں ہوتی ہیں:
398الزامی جواب اور ایک وضاحت:
412تقدیر کا ثبوت:
435ایک اشکال اور اس کا جواب:
Flag Counter