Maktaba Wahhabi

428 - 438
’’اور یہ ایک بابرکت نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے تو کیا تم اسی سے منکر ہو۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قرآن سے نصیحت کرنے کا حکم تھا: ﴿ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ ﴾ [قٓ: ۴۵] ’’سو قرآن کے ساتھ نصیحت کیجیے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کے مطابق نصیحت کرتے تھے۔ مشرکین نے اس کے خلاف جو مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے ان میں ایک یہ بھی تھا: ﴿ وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ﴾ [الحجر: ۶] ’’اور اُنھوں نے کہا: اے وہ شخص جس پر یہ نصیحت نازل کی گئی ہے ! بے شک تُو تو دیوانہ ہے۔‘‘ (معاذ اللہ) اسی ’’الذکر‘‘ کی حفاظت کا ذکر آگے اسی سورت میں آ رہا ہے۔[1] ’’الذکر‘‘ کے بارے میں کفار کی اسی یاوہ گوئی کا بیان سورۃ القلم اور سورۃ الانبیاء میں بھی ہوا ہے۔[2] قرآنِ مجید میں اسی حوالے سے بیان ہوا ہے: ﴿ وَهَذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (155) أَنْ تَقُولُوا إِنَّمَا أُنْزِلَ الْكِتَابُ عَلَى طَائِفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا وَإِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغَافِلِينَ (156) أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتَابُ لَكُنَّا أَهْدَى مِنْهُمْ فَقَدْ جَاءَكُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ ﴾[الأنعام: ۱۵۷۔ ۱۵۵] ’’اور یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، بڑی برکت والی، پس اس کی پیروی کرو اور بچ جاؤ، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ ایسا نہ ہو کہ تم کہو
Flag Counter