Maktaba Wahhabi

426 - 438
بعض نے کہا ہے کہ ﴿ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ ﴾ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہلِ ایمان کا قول ہے کہ وہ مشرکوں سے کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کا اور تمھارا آخرت میں مقام معلوم ہے۔ ہم میں سے بعض کا مقام مقامِ خوف، بعض کا مقامِ رجا، بعض کا مقامِ اخلاص، بعض کا مقامِ شکر ہے۔ اسی طرح ایمان و اعمال کے درجات کے مطابق ہر ایک کا درجہ و مقام معلوم و متعین ہے۔ مگر علامہ قرطبی نے فرمایا ہے کہ زیادہ ظاہر بات یہی ہے کہ یہ فرشتوں کا قول ہے۔[1] علامہ آلوسی نے بھی اسے بعید تاویل قرار دیا ہے۔
Flag Counter