Maktaba Wahhabi

417 - 438
﴿ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ (164) وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ (165) وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ (166) ﴾ [الصّٰفّٰت: ۱۶۶۔ ۱۶۴] ’’اور ہم میں سے جو بھی ہے اس کی ایک مقرر جگہ ہے۔ اور بلاشبہہ ہم، یقینا ہم صف باندھنے والے ہیں۔ اور بلاشبہہ ہم، یقینا ہم تسبیح کرنے والے ہیں۔‘‘ فرشتوں کے بارے میں غلط اعتقاد کی تردید کے بعد، ان آیات میں خود فرشتوں کی جانب سے ان کی حیثیت بیان کی گئی ہے کہ جنھیں تم اللہ کی اولاد قرار دے کر ان کی پرستش میں لگے ہوئے ہو، اللہ تعالیٰ کے حضور ان کا کیا مرتبہ و مقام ہے اور وہ خود کیا اعمال سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ انہی کی زبان سے سن لیجیے: ﴿ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ ﴾ ہم میں سے ہر ایک کی جگہ مقرر ہے ہم اس سے سرِمُو تجاوز نہیں کر سکتے۔ اسی مقام پر اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت میں مصروف رہتے ہیں اِدھر اُدھر جانے کے بھی مجاز نہیں ہیں: ﴿ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ﴾ [مریم: ۶۴] ’’ہم نہیں اُترتے مگر تیرے رب کے حکم کے ساتھ۔‘‘ سیدنا علاء بن سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( اطت السماء و حق لہا ان تئط لیس فیھا موضع قدم الا علیہ ملک راکع أو ساجد ثم قرأ: ﴿ وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۔۔۔ الخ﴾ )) [1]
Flag Counter