Maktaba Wahhabi

393 - 438
مَنْ يَسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا ﴾[النساء: ۱۷۲] ’’مسیح ہر گز اس سے عار نہ رکھے گا کہ وہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ مقرب فرشتے ہی اور جو بھی اس کی بندگی سے عار رکھے اور تکبر کرے تو عن قریب وہ ان سب کو اپنی طرف اکٹھا کرے گا۔‘‘ اس لیے ساری مخلوق اللہ کی غلام ہے اور سب اس کے بندے ہیں۔ ان میں سے کسی کو اللہ کا بیٹا کہنا جھوٹ ہے۔ ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿وَجَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ وَخَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يَصِفُونَ (100) بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنَّى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَلَمْ تَكُنْ لَهُ صَاحِبَةٌ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴾ [الأنعام: ۱۰۱۔ ۱۰۰] ’’اور اُنھوں نے جنوں کو اللہ کا شریک بنا دیا، حالانکہ اس نے انھیں پیدا کیا اور اس کے لیے بیٹے اور بیٹیاں کچھ جانے بغیر تراش لیں، وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اس کی اولاد کیسے ہوگی، جب کہ اس کی کوئی بیوی نہیں اور اس نے ہر چیز پیدا کی اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا خالق ہے کوئی اس کا بیٹا نہیں ہے؟ اور جو کوئی اس کا بیٹا بناتا ہے، وہ اسے اللہ کا جز قرار دیتا ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ﴾ [الزخرف: ۱۵] ’’اور اُنھوں نے اس کے لیے اس کے بعض بندوں کو جز بنا ڈالا۔‘‘
Flag Counter