Maktaba Wahhabi

328 - 438
ایک مکمل صحیفہ آسمانی تھا جو احکام اور اخلاق کی تعلیمات پر مشتمل تھا۔ مگر قرآنِ مجید کے بعد اب پیروی قرآنِ مجید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ تورات کے بعض احکام جن کا حکم قرآنِ مجید میں ہے ان کی اب پیروی بھی تورات کے اعتبار سے نہیں قرآنِ مجید کے ناتے سے ہے۔ ﴿ وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴾ اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستے پر چلایا۔ اس سے تورات کے اس بیان کی جڑ کٹ جاتی ہے جو جناب ہارون علیہ السلام کے حوالے سے نقل ہوا ہے: ’’جب لوگوں نے دیکھا کہ موسیٰ نے پہاڑ سے اترنے میں دیر لگائی تووہ ہارون کے پاس جمع ہو کر اس سے کہنے لگے کہ اُٹھ ہمارے لیے دیوتا بنا دے جو ہمارے آگے آگے چلے کیوں کہ ہم نہیں جانتے کہ اس مرد موسیٰ کو، جو ہم کو ملک مصر سے نکال کر لایا، کیا ہو گیا۔ ہارون نے ان سے کہا: تمھاری بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالیاں ہیں ان کو اتار کر میرے پاس لے آؤ۔ چنانچہ سب لوگ ان کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار اُتار کر ان کو ہارون کے پاس لے آئے۔ اور اس نے ان کو ان کے ہاتھوں سے لے کر ایک ڈھالا ہوا بچھڑا بنایا، جس کی صورت چھینی سے ٹھیک کی۔ تب وہ کہنے لگے: اے اسرائیل! یہی تیرا وہ دیوتا ہے جو تجھ کو مُلکِ مصر سے نکال کر لایا۔ یہ دیکھ، ہارون نے اس کے آگے ایک قربان گاہ بنائی اور اس نے اعلان کر دیا کہ کل خداوند کے لیے عید ہوگی۔ اور دوسرے دن صبح سویرے اُٹھ کر اُنھوں نے قربانیاں چڑھائیں اور سلامتی کی قربانیاں گزرائیں۔‘‘[1]
Flag Counter