Maktaba Wahhabi

327 - 438
تھی اور وہی کوہِ طور پر تورات لینے کے لیے گئے تھے، جیسا کہ سورۃ المومنون (آیت: ۴۹)، سورۃ الانعام (آیت: ۱۵۴)، سورۃ السجدۃ (آیت: ۲۳) اور دیگر سورتوں میں بیان ہوا ہے۔ ہارون علیہ السلام چونکہ موسیٰ علیہ السلام کے شریک رسالت تھے۔ اس لیے کتاب دیے جانے کے شرف میں انھیں بھی شریک فرما یا گیا ہے: ﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ ﴾ [الأنبیاء: ۴۸] ’’اور بلاشبہہ یقینا ہم نے موسیٰ اور ہارون کو خوب فرق کر دینے والی چیز اور روشنی او رنصیحت عطا کی متقی لوگوں کے لیے۔‘‘ تورات، کتاب مستبین ہے، فرقان ہے، ضیاء ہے اور نصیحت وموعظت ہے۔ یہ کتاب، اَلواح پر لکھی ہوئی تھی۔ تورات میں ہے کہ ’’پتھر کی دولوحیں تھیں۔‘‘[1] قرآنِ مجید میں ہے: ﴿ وَكَتَبْنَا لَهُ فِي الْأَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِكُلِّ شَيْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُوا بِأَحْسَنِهَا سَأُرِيكُمْ دَارَ الْفَاسِقِينَ ﴾ [الأعراف: ۱۴۵] ’’اور ہم نے اس کے لیے تختیوں میں ہر چیز کے بارے میں نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی، سو انھیں قوت کے ساتھ پکڑ اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کی بہترین باتوں کو پکڑے رکھیں، عنقریب میں تمھیں نافرمانوں کا گھر دکھاؤں گا۔‘‘ مگر قرآن مجید تیئیس (۲۳) سالوں میں نجماً نجماً نازل ہوا۔ کبھی ایک آیت، کبھی چند آیات اورکبھی مکمل سورت نازل ہوتی۔ تورات اپنے زمانے کے لحاظ سے
Flag Counter