Maktaba Wahhabi

204 - 438
اُنھیں نبوت سے سرفراز فرمایا اور بچپنے ہی میں قوت فیصلہ عطا فرما دی: ﴿ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا ﴾ [مریم: ۱۲] عمران کی بیوی کی نذر قبول کی تو انھیں’’ مریم صدیقہ‘‘ عطا فرما دی۔ نبی کے ہاتھوں پر ورش کا اور اپنی طرف سے کھانے کا غائبانہ طور پر انتظام کر دیااور انھیں سب جہانوں کی عورتوں میں ممتاز بنا دیا۔ پھر انھیں عیسیٰ علیہ السلام جیسا جلیل القدر نبی عطا فرمایا جن کا لقب ’’روح اللہ، کلمۃ اللہ‘‘ تھا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قبولیت ہی تو ہے کہ ایک نیکی کا اجر دس سے سات سو گنا تک عطا فرماتا ہے۔ اور چند سالہ مومنانہ زندگی کے نتیجے میں دائمی جنت کی نعمتوں سے سرفراز فرماتا ہے۔
Flag Counter