Maktaba Wahhabi

184 - 438
کے پیچھے چلنے والے ہیں۔‘‘ حکم تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کی پیروی کا ہے مگر وہ اپنے باپ دادا کے نشانِ قدم کی پیروی کو ہدایت سمجھتے تھے۔ دلیل کے مقابلے میں تقلید آباء گمراہی کی جڑ ہے۔ اُنھوں نے یہ سوچنے سمجھنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی کہ جو کچھ ہمارے آباء و اجداد کر رہے ہیں وہ درست بھی ہے یا نہیں۔ حتی کہ ان کو سمجھانے کے لیے انبیائے کرام علیہم السلام بھی آئے مگر اُنھوں نے ان کی بات بھی تسلیم نہ کی اور الٹا ان کی مخالفت پر اُتر آئے۔ یہ سب محض باپ دادا کی اندھی تقلید کا نتیجہ تھا۔ دلیل کے مقابلے میں کسی کی اندھی تقلید کی مذمت اس آیت سے بالکل عیاں ہے۔ امام رازی نے توفرمایا ہے: ’’لولم یوجد في القرآن آیۃ غیر ہذہ الآیۃ في ذم التقلید لکفی‘‘[1] ’’اگر تقلید کی مذمت میں قرآن مجید میں اس آیت کے علاوہ کوئی آیت نہ ہو تو یہی ایک آیت کافی ہے۔‘‘
Flag Counter