Maktaba Wahhabi

146 - 438
’’انزف الرجل‘‘ کہ آدمی نے شراب ختم کرلی۔ یوں آیت کے معنی ہوں گے کہ اور نہ ان کے پینے سے ان کی شراب ختم ہوگی۔ گو جمہور نے اس کے یہی معنی مراد لیے ہیں کہ وہ اس سے مدہوش نہیں ہوں گے مگر اس قراء ت کے ایک اضافی معنی بھی ہیں کہ وہ شراب پینے سے ختم نہیں ہوگی۔ اس میں یہ اشارہ ہے کہ دنیا میں شراب پینے والا جام پر جام پیے جاتا ہے اور وہ اس سے تبھی باز آتا ہے جب مدہوش ہوجاتا ہے یا شراب ختم ہوجاتی ہے۔ مگر جنتی شراب سے نہ مدہوشی ہوگی نہ کوئی اور ضرر ہوگا اور نہ ہی وہ ختم ہوگی۔ اہل جنت جتنی چاہیں نوشِ جاں فرمائیں۔
Flag Counter