Maktaba Wahhabi

133 - 438
گے یہ تو وہی ہے جو اس سے پہلے ہمیں دیا گیا تھا اور وہ انھیں ایک دوسرے سے ملتا جلتا دیا جائے گا۔‘‘ یہ ایک دوسرے سے رنگ اور شکل وصورت میں تو ملتے جلتے ہوں گے، مگر ذائقے میں مختلف ہوں گے۔ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ ہر بار ہم شکل رزق ہوگا تاکہ انھیں ان نعمتوں کے کم ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ نام ان کا دنیوی ہوگا کھجور، انار، انگور وغیرہ شکل وصورت بھی دنیوی ہوگی مگر اپنے حجم اور ذائقے میں بے مثل وبے مثال ہوں گے۔ جنتی رزق کی کچھ تفصیل سورت یٰسٓ: (۵۷) اور سورت قٓ: (۳۵) میں ہم بیان کر آئے ہیں۔ شائقین ان کی طرف بھی مراجعت فرما لیں۔
Flag Counter