Maktaba Wahhabi

121 - 438
﴿ إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ (35) وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ (36) بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ (37) ﴾ [الصّٰفّٰت: ۳۷۔ ۳۵] ’’بے شک وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو تکبر کرتے تھے۔ اور کہتے تھے کیا واقعی ہم یقینا اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی خاطر چھوڑ دینے والے ہیں؟ بلکہ وہ حق لے کر آیا ہے اور اس نے تمام رسولوں کی تصدیق کی ہے۔‘‘ ان آیات میں ان مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کہ جب انھیں کہا جاتا تھا کہ ﴿ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ﴾ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو تکبر کرتے تھے۔ ’’اِلٰہ‘‘ یہ ’’اَلَہَ‘‘ باب فتح سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں پرستش کرنا۔ اس لیے ’’الٰہ‘‘ کے معنی معبود ہیں۔[1] کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ الٰہ کے معنی خالق یا ایجاد کرنے والا یا قادر یا رازق کرنا درست نہیں کیونکہ مشرکین مکہ اللہ تعالیٰ کو ہی خالق رازق اور قادر مطلق سمجھتے تھے۔ چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے:  ﴿ وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ ﴾ [الزخرف: ۸۷] ’’اور یقینا اگر تو ان سے پوچھے کہ انھیں کس نے پیدا کیا تو بلاشبہہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے، پھر کہاں بہکائے جاتے ہیں۔‘‘  ﴿ وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ﴾ [الزمر: ۳۸]
Flag Counter